نوابشاہ(ای پی آئی ) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو کی جانب سے نہروں اور شاخوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد نوٹیفکیشن جاری ،
تفصیلات کے مطابق کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے شہید بینظیرآباد ڈویژن کے تینوں اضلاع کی حدود میں تمام بڑی نہروں اور شاخوں میں نہانے، تیراکی اور تفریحی سرگرمیوں پر 90 دن کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی اور برسات کے موسم میں نہروں اور شاخوں میں نہانے کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کے کئی افسوسناک واقعات پیش آتے ہیں کمشنر نے شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے یہ اقدام ناگزیر قرار دیا گیا ہے
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ پولیس تھانوں کے انسپکٹر رینک سے کم نہ ہونے والے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔