1
ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے باوجود اپنے جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے امکان کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک امریکی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ یورینیم کی افزودگی ایران کا بنیادی حق ہے اور اسے کسی صورت روکا نہیں جا سکتا۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگرچہ فی الحال افزودگی کا عمل رکا ہوا ہے، تاہم اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ حالیہ بمباری سے جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یورینیم کی افزودگی کو ترک نہیں کر سکتے، کیونکہ یہ ایرانی سائنسدانوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور ہماری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایران کو افزودگی کا حق ضرور حاصل ہونا چاہیے، کیونکہ یہ ایران کی خودمختار ٹیکنالوجی ہے، جو کسی بیرونی طاقت کی مرہون منت نہیں۔عباس عراقچی سے پوچھا گیا کہ بمباری سے پہلے محفوظ کیا گیا افزودہ یورینیم بچایا جا سکا یا نہیں تو انہوں نے تفصیلات سے لاعلمی ظاہر کی تاہم انہوں نے بتایا کہ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم اس پہلو کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اصل میں کتنے جوہری مواد کو نقصان پہنچا ہے۔
2
پی کے 46 ہری پور میں دوبارہ گنتی کے معاملے کی ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی الیکشن کمیشن نے سماعت کی۔ممبر پنجاب نے کہا کہ آپ کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی آپ نے درخواست کی، انہوں نے درخواست نہیں سنی تو آپ ہمارے پاس آگئے، آپ کو ٹربیونل نہیں جانا چاہیے تھا؟ممبر پنجاب نے کہا کہ آپ نے جو ریٹرننگ افسر کو درخواست دی اسکا ثبوت دیں، ووٹوں کا کتنا فرق ہے دونوں امیدواروں میں۔
وکیل نے کہا کہ چالیس ہزار پانچ سو ووٹوں کا فرق ہے، قانون میں ہے نا کہ زیادہ سے زیادہ کتنا فرق ہو تو درخواست بنتی۔
3
ڈھاکا: پاکستان اور بنگلا دیش کے کھلاڑی آج سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلیں گے.گزشتہ روز بنگلہ دیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ ڈھاکا میں ایک اسکول اور کالج کمپلیکس پر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 171 زخمی ہوگئے تھے، اس حادثے پر آج بنگلا دیش میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔بی سی بی نے آج میرپور کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹی 20 میچ کو طیارہ حادثے کے متاثرین سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 24 جولائی کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
4
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا وقت ختم، اب وہ ہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں سینٹ الیکشن خوش اسلوبی کے ساتھ ہوئے ہیں، پی ٹی آئی نے سارے نام پہلے ہی فائنل کر لیے تھے، اس میں ایک نام بھی ایسا نہیں جو بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر ڈالا گیا ہو۔مارچ 2024 میں یہ سارا کچھ فائنل ہو گیا تھا، پھر مخصوص نشستوں کی وجہ سے اس میں بریک اگیا تھا، جب مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوا تو ہم سمجھے کہ ہمیں اتنی سیٹیں اب نہیں ملیں گی جتنی ہماری بنتی ہیں، ہم اتنے کی ہی توقع کر رہے تھے یہ بہتر ہوا ہے۔ ہمیں چھ سیٹیں ملی ہیں یہ بہترین ہو گیا ہے، نو مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے والے لوگوں کو ٹکٹ دینے کی بات درست نہیں ہے، لوگ مرزا آفریدی کا نام لیتے ہیں جبکہ خود خان صاحب نے ان کا نام فائنل کیا تھا۔مرزا آفریدی نے پارٹی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، مرزا آفریدی پارٹی بیانیے اور پارٹی مفادات میں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے ہیں، دو سال ہو گئے ہیں اب سختیاں ختم ہونی چاہیے اور پانی پی ٹی آئی سے سب کی ملاقات ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کو نکالنا نہیں پڑتا، لوگ خود نکلتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اس احتجاج کو جیل سے خود لیڈ کریں گے، اب مذاکرات کا وقت ختم ہو گیا ہے، اب جو بھی ہوگا خان صاحب ہدایات دیں گے۔
5
پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے خوارج کے چوکیوں پر حملے ناکام بنا دیے گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں چوکی مزانگہ اور چوکی شیخ لنڈک پر خوارج کےحملے پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیے گئے۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید اور آر پی او بنوں سجاد خان نے پولیس اہلکاروں کو بروقت کارروائی پر شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ شب تھانہ ہوید بنوں کی حدود میں 2 چوکیوں شیخ لنڈک پر ڈرون اور مزانگہ پر خوارج نے چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سے حملے کیے۔حملے میں پولیس کے تھرمل کیمرہ ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، دلیری اور ہوشیاری سے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملوں کو پسپا کر دیا۔
6
علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ کیس کی اہم سماعت آج ہوگی.کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کریں گے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے اور اپنے دفاع میں دفعہ 342 کے تحت بیان ریکارڈ کرانے کا آخری موقع دیا ہے۔
7
آئی ایم ایف کی تاریخ کی بااثر ترین خاتون نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیافرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف آئندہ ماہ(اگست )کے اختتام پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں بطورگریگوری اینڈ اینیا کافی پروفیسر آف اکنامکس اپنی نئی تعلیمی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔آئی ایم ایف کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ فنڈ کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ آئندہ ماہ(اگست )کے اختتام پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی۔آئی ایم ایف کے مطابق گیتا گوپیناتھ نے جنوری 2019 میں آئی ایم ایف میں بطور چیف اکانومسٹ شمولیت اختیار کی تھی اور جنوری 2022 میں انہیں فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے اہم عہدے پر ترقی دی گئی۔ان کے دور میں عالمی معیشت کوکورونا وبا، مہنگائی کا بحران، جنگیں اور تجارتی نظام کی ازسرنو ترتیب جیسے درپیش کئی غیرمعمولی چیلنجز کا سامنا رہا ان چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے میں آئی ایم ایف نے کلیدی کردار ادا کیا۔
8
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات نے ملاقات کی، جس میں انہیں ملکی معیشت کے موجودہ حالات اور مستقبل کے معاشی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملاقات کی قیادت سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کی جبکہ اس میں دیگر اہم کاروباری رہنما بھی شریک ہوئے، جن میں اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد، ایس ایم تنویر اور ایف پی سی سی آئی و لاہور چیمبر کے صدور شامل تھے۔ملاقات کے دوران گوہر اعجاز نے فیلڈ مارشل کو بتایا کہ کاروباری برادری موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کر رہی ہے اور وہ اس بات کی خواہاں ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے مزید کاروباری آسانیاں فراہم کی جائیں۔انہوں نے معیشت میں استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو معاشی اصلاحات کے عمل میں تیز رفتار اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔