1
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 26 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے.دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں صدر مملکت، وزیر اعظم اور دیگر اہم حکومتی شخصیات شامل ہوں گی۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور، تجارتی تعاون، سرحدی سیکیورٹی، توانائی اور عوامی روابط جیسے اہم موضوعات پر بات چیت متوقع ہے۔ایرانی صدر کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز کے حل، خطے میں امن و استحکام اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے سرگرم ہیں۔
2
ایف سی بلوچستان اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے نوشکی کے نواحی علاقے پہرود میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ایف سی ذرائع کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
3
ایران کا جوہری تنصیبات پرحملوں کے باوجود یورینئم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان,ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکی ٹی وی کوانٹرویومیں کہا ایران امریکا سے مذاکرات کے لیے تیارہے،،فی الحال امریکا سے براہِ راست مذاکرات کا ادارہ نہیں،یورینئم کی افزودگی ترک نہیں کریں گے۔
4
نائب وزیراعظم کا دورہ امریکا، یو این سیکرٹری جنرل، صدر جنرل اسمبلی سے ملاقاتیں,ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دورہ امریکا میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سے ملاقات کی۔ تنازعات کے حل اور پائیدارترقی کےفروغ میں اقوام متحدہ کےکردارکومضبوط بنانے پرزوردیا۔یو این سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی موجودگی اوراقدامات کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کےچارٹر کے اصولوں پر پوری طرح پابند ہے، بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے امن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارصدر جنرل اسمبلی فیلمون ینگ سے بھی ملے۔ عالمی برادری کی توقعات کےمطابق اقوام متحدہ میں اصلاحات پرزوردیا ۔
5
اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے 26 نومبر اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اوربشریٰ بی بی سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں آٹھ ستمبر تک توسیع کر دی۔انسداددہشت گردی عدالت نمبر ایک کےڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے مجموعی طور پر ضمانت قبل از گرفتاری کی 230 درخواستوں پر سماعت کی،بیرسٹر گوہر، زرتاج گل،عمیر نیازی، لطیف کھوسہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔بشری بی بی،سلمان اکرم راجا،شیر افضل مروت، عمر ایوب، شبلی فراز کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائرکی گئیں،جو عدالت نےمنظورکرلیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف تھانہ مارگلہ ،رمنا کوہسار اور دیگر میں انیس مقدمات درج ہیں۔
6
پاکستان نے معاہدہ برائے تحفظ سمندری حیاتیاتی تنوع پر دستخط کردیئے.پاکستان اقوام متحدہ کے معاہدہ برائے تحفظ سمندری حیاتیاتی تنوع میں شامل ہوگیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یواین ہیڈکوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے چیئرمین جی 77 کے طور پر معاہدے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ آواز بن کرعالمی ورثے کے تحفظ کیلئے کام کیا۔پاکستان کی جانب سے معاہدے پر دستخط کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو فروغ دینے کے عزم اور سرحدوں سے باہر بھی سمندری حیات کا تحفظ یقینی بنانے کے پاکستانی عزم کا اظہار ہے۔
7
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی.نالےمیں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کے لیے آوازیں لگاتے رہے،کار سوار افراد نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنےکی کوشش کی، پانی کا بہاؤ تیز ہونے پر دونوں افراد کار سمیت پانی میں بہہ گئے۔
8
پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں 16 سے 59 فیصد اضافہ کردیا گیا۔پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، ملک کی بڑی یونیورسٹی کی فیسیں مجموعی طور پر 28 فیصد تک بڑھا دی گئیں۔ایل ایل ایم کی فیس میں 7825 روپے کا اضافہ کردیا گیا، ایل ایل ایم کی فیس میں گزشتہ برس سے 59 فیصد اضافہ کیا گیا۔ بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کردی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کردیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھادی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد سالانہ فیسوں میں اضافہ کیا گیا، فیسوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔
9
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا معمہ حل ہوگیا۔چوہنگ پولیس نےرجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا،فائرنگ کرنے والے شوٹرز کی شناخت کاشف چوہان اورفرخ کے نام سے ہوئی،دونوں ملزمان نےشانی ٹائیگر نامی شخص کے کہنے پر رجب بٹ کے گھرفائرنگ کی موٹرسائیکل سوارشوٹرز کے ساتھ کار پرعثمان اور لقمان نامی ملزم بھی شامل تھے، رجب بٹ کی سوشل میڈیا پر شہزاد بھٹی نامی نوجوان سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔پولیس کےمطابق شہزاد بھٹی کےکہنے پرشانی ٹائیگر نےشوٹرز بھیجے چوہنگ پولیس نے ملزمان کو ویلنشیا اورمختلف علاقوں سے گرفتار کیا،گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے سی سی ڈی کے حوالہ کردیا گیا۔