1
خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن میں فارمولا چل گیا: حکومت کے 6 اپوزیشن کے 5سینیٹرز منتخب,ابتدائی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد، اور جنرل نشست پر طلحہ محمود کامیاب قرار پائے۔خواتین کی نشست پر آزاد امیدوار روبینہ ناز جب کے جنرل نشستوں پر آزاد امیدوار مراد سعید ، فیصل جاوید ، نورالحق قادری ، مرزا آفریدی اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم سواتی کامیاب ہو گئے۔اسی طرح جے یو آئی ف کی جنرل نشست پر عطاء الحق درویش اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پردلاور خان کامیاب قرار پائے۔ مسلم لیگ ن کے نیاز احمد کامیاب ہو کر سینیٹرز منتحب ہو گئے۔
2
برطانیہ، فرانس، جاپان سمیت 28 ممالک کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ,برطانوی حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں اسرائیل سے غزہ پٹی پر مسلط جنگ فوری طور پر روکنے اور امدادی سامان کی ترسیل کا مطالبہ کیا گیا۔علامیے کا آغاز اس مطالبے سے ہوتا ہے کہ ’غزہ میں فوری جنگ ختم ہونی چاہئے، اسرائیلی حکومت کا غزہ میں امداد کی ترسیل کا نظام خطرناک ہے جو عدم استحکام کو ہوا دیتا ہے، یہ نظام انسانی وقار کے منافی ہے۔بیان میں غزہ پٹی کے شہریوں میں امدادی سامان کی تقسیم کے لیے اسرائیلی پالیسی، سست روی اور امداد کے منتظر نہتے شہریوں بالخصوص بچوں کا سفاکانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے امدادی سامان کی فوری ترسیل کا مطالبہ کیا گیا۔
3
پی ڈی ایم اے کا موسلادھار بارشوں کا الرٹ، احتیاطی تدابیر کی ہدایت,پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 54 ملی میٹر، مری میں 42 ملی میٹر اور نارووال میں 62 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اسی طرح جہلم، سیالکوٹ، منگلا، اٹک، گجرات اور رحیم یار خان میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی، نارووال، گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین اور ڈی جی خان میں آج مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خصوصاً پہاڑی علاقوں میں جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔
4
اسرائیل کے دير البلح میں عالمی ادارہ صحت کے دفاتر اور گودام پر حملے، عملہ گرفتار,عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسط میں واقع دير البلح میں اس کے عملے کے رہائشی مقام اور مرکزی گودام پر تین بار حملے کیے۔ادارے کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہا نوم نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دير البلح میں عالمی ادارہ صحت کے عملے کے رہائشی مقام پر تین بار دھاوا بولا اور مرکزی گودام کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج نے عملے کے ایک مرکز میں گھس کر خواتین اور بچوں کو پیدل جنوب کی طرف جانے پر مجبور کیا، مرد عملے اور ان کے اہل خانہ کو ہاتھ پاؤں باندھ کر کپڑے اتار کر موقع پر تفتیش کی اور بندوقوں سے زدوکوب کیا۔ٹیڈروس کے مطابق 32 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، لیکن اسرائیلی فوج نے عملے کے دو ارکان اور ان کے دو اہل خانہ کو حراست میں لے لیا، تین کو بعد میں رہا کر دیا گیا جبکہ ایک اب بھی گرفتار ہے، ادارے نے فوری رہائی اور عملے کی مکمل حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔
5
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کی 255.200 کلوگرام منشیات ضبط کرلیں۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے کارگو شیڈ میں کینیڈا بھیجے جانے والے پارسل سے 300 گرام افیون برآمد، بس ٹرمینل اسلام آباد کے قریب 3 ملزمان کے قبضے سے 2.5 کلو ہیروئن، 2.4 کلو چرس اور1کلو آئس برآمد کی گئی۔
6
سوات میں استاد نے وحشیانہ تشدد کرکے 14 سالہ طالبعلم کی جان لے لی۔افسوسناک واقعہ سوات کے علاقے خوازہ چالیار میں پیش آیا، 14 سالہ طالبعلم فرحان کو اس کے استاد نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، شدید تشدد کے باعث فرحان جان کی بازی ہار گیا۔حادثے کے بعد فرحان کی لاش فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دی گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے مدرسے کے دو اساتذہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے
7
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 39 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 901 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔