1
سیکرٹری پاور ڈویژن نے پروٹیکٹڈ صارفین کیٹیگری کے خاتمے سے متعلق خبروں کی تصدیق کردی.قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا جس دوران سیکرٹری پاور ڈویژن نےبریفنگ دی۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ پاکستان کے 58 فیصد صارفین 200 یونٹ استعمال کرنے والے ہیں جنہیں حکومت بجلی کے بل میں 60 فیصد تک سبسڈی دیتی ہے، گزشتہ چند سالوں میں پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے پر کام کر رہی ہے، مستقبل میں بی آئی ایس پی کی بنیاد پرمحفوظ بجلی صارفین کا تعین کیا جائے گا اور 2027 سےغریب بجلی صارفین کو نقد رقم ملا کرے گی۔
2
دیامر میں ایمرجنسی نافذ، ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی، ریسکیو کارروائیاں جاری، 200 سیاح محفوظ مقام پر منتقل,ابو سر ٹاپ پر فلیش فلڈ کے باعث سیلابی ریلہ آیا جس میں بہہ کر متعدد سیاح لاپتا ہوگئے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ مقامی لوگوں نے بھی سیاحوں کو ریسکیو کیا ہے۔
3
: بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری میں دہرے قتل کے معاملے پر اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق دہرے قتل کے معاملے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی سید وزیر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے چیمبر میں پیش ہیں۔اس کےعلاوہ ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ اورکیس کے تفتیشی افسر بھی چیف جسٹس کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔تفتیشی افسر سمیت دیگر حکام نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو کیس میں پیشرفت،گرفتاریوں اور قبرکشائی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
4
حمیرا اصغر کیس: پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی.پولیس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں حمیرا اصغر کیس کی رپورٹ جمع کرائی۔پولیس رپورٹ کے مطابق حمیرہ کے گھر والوں سے رابطہ ہوا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے، حتمی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ گھر والوں سے پوچھیں وہ مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں یا نہیں۔بعد ازاں عدالت نے 16 اگست کو کیس کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
5
احسن اقبال کا ترقی یافتہ ممالک سے ماحولیاتی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ,موسمیاتی تبدیلی کوئی مفروضہ نہیں، یہ ایک خوفناک حقیقت بن چکی ہے۔ گلیشیئرز کا پگھلاؤ دریائے سندھ کے آبی نظام کو سنگین خطرے سے دوچار کررہا ہے، پاکستان میں گلیشیئرز کی پگھلنے کی شرح 60 برسوں میں بلند ترین سطح پر ہے۔اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر تقریب سے خطاب,وزیر منصوبہ بندی نے ترقی یافتہ ممالک سے ماحولیاتی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ ممالک کے لیے 100ارب ڈالر سالانہ کی فراہمی خیرات نہیں، ماحولیاتی انصاف کا تقاضا ہے۔