1
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مفروضے پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ آج سینیٹ مکمل ہو چکا ہے،نتخب سینیٹرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ کی تکمیل کے لیے ہم نے بہت کام کیا، آج سینیٹ مکمل ہو چکا ہے، اس سےقبل خیبر پختونخوا سینیٹ میں نمائندگی سےمحروم تھا۔ سینیٹ میں موجود نمائندگی کا خلا پرہوچکا ہے۔مراد سعید سے متعلق سوال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایسی روایات موجود ہیں کہ بیرون ملک سے لوگ سینیٹر منتخب ہوتے رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے جس کے کاغذات نامزدگی منظورکیےوہ سینیٹر بننے کا اہل ہوتا ہے۔
2
بجلی کے بعد گیس کے گردشی قرض کے خاتمے کا مشن، بینکوں سے قرض لینے پر غور,گردشی قرض سے چھٹکارے کے لیےبھی بینکوں سے قرض لیا جائے گا،بینکوں سے قرض لینے کی صورت میں صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا۔بجلی کے شعبے کے بعد گیس سیکٹر کا 2800 ارب روپے کے گردشی قرض کے خاتمے کے پلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا،گردشی قرض سے چھٹکارے کے لیے بھی بینکوں سے قرض لیا جائے گا،ادائیگی کا بوجھ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈالنے کی تیاری کرلی گئی،پیٹرولیم لیوی کی مد میں 3 سے 10 روپے فی لیٹر عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔گیس کے شعبے میں 2 ہزار ارب روپے کا گردشی قرض اور 814 ارب روپے کا سود ختم کرنے کے لیے بینکوں سے آسان شرائط پر قرض کے آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے،گردشی قرض پر سود 814 ارب روپے کا سود یا تو معاف کرایا جائے گا یا پھر یکمشت ادا کردیا جائے گا۔
3
غریب بجلی صارفین کو سبسڈی کی مد میں نقد رقم دینے کا فیصلہ,پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 2024 سے غریب بجلی صارفین کو سبسڈی کی مد میں نقد رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر رقم دی جائے گی۔سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ 58 فیصد بجلی صارفین 200 یونٹ استعمال کرنے والے ہیں جنہیں یونٹ والے صارفین کو بجلی بل میں 60 فیصد تک سبسڈی دیتے ہیں۔ گزشتہ چند سال میں محفوظ صارفین کی تعداد میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا۔کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ حکومت محفوظ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے پر کام کر رہی ہے، مستقبل میں بی آئی ایس پی کی بنیاد پر محفوظ بجلی صارفین کا تعین ہوگا۔ تجویز نئی صنعتوں، کرپٹو اور ڈیٹا مائنگ کو سستی بجلی دینے کی تجویز ہے، آئی ایم ایف نے فی الحال تجویز پر کوئی جواب نہیں دیا ہے، آئی ایم ایف سے منظوری ملنے پر وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
4
پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر,ڈھائی ماہ کےطویل وقفےکے بعد کیس کی سماعت اٹھارہ ستمبر کو ہو گی،جسٹس انعام امین منہاس نے سات جولائی کو پیکا ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر پہلی سماعت کی جس میں ابتدائی دلائل ہوئے۔متازع قانون کے خلاف پی ایف یو جے،اینکرز اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
5
تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینارپاکستان گراؤنڈ پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی، درخواست ڈپٹی کمشنرلاہور کو دیدی گئی ہے۔صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کروادی، پی ٹی آئی نے 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت مانگ لی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مینارپاکستان گراؤنڈ کی عدم دستیابی پر کسی اور مناسب جگہ پرجلسہ کی اجازت دیں۔ تحریک انصاف نے 5اگست کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔
6
الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رکن آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میراکبر کی کامیابی کالعدم قرار دیدی۔آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 16 باغ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب رکن اسمبلی میراکبر کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آگیا۔ الیکشن ٹربیونل جج حافظ اکرم نے میر اکبرخان کے خلاف الیکشن عزرداری پر فیصلہ سنایا۔میر اکبر خان کی بطور رکن اسمبلی کامیابی کالعدم قرار دے دی گئی۔ سردار میراکبر انوارالحق کی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہیں۔الیکشن ٹربیونل نے قرار دیا ہے کہ ایل اے 16 باغ کے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوئی، میر اکبرخان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا۔