1
26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع,اے ٹی سی عدالت نمبر 1 کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے مجموعی طور پر ضمانت قبل از گرفتاری کی 230 درخواستوں پر سماعت کی، بیرسٹر گوہر، زرتاج گل،عمیر نیازی، لطیف کھوسہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے۔بشری بی بی، سلمان اکرم راجا، شیر افضل مروت، عمر ایوب، شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لیں۔
2
کوہستان سکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے,کوہستان سکینڈل میں گرفتار کنٹریکٹر فضل رحیم کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ملزم کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے کوہستان میگا سکینڈل میں 30کرور روپے کی بینک ٹرانزیکشن کی ہے، ملزم کے بینک ٹرانزیکشن کے علاوہ غیر قانونی اثاثوں کا کھوج بھی لگایا گیا ہے، ملزم کو 19 جولائی کو کوہستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔
3
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا چینی سکینڈل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ,اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گندم کے بعد چینی کے کھیل سے شوگر مل مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا، عوام کی جیبوں سے 38 ارب نکال کر مافیا کو دیا گیا، چینی سکینڈل کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔حکمران طبقہ اور شوگر مافیا ملی بھگت سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔پہلے برآمد، پھر درآمد کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، 110 روپے پر شور مچانے والوں کو اب سانپ سونگھ گیا ہے، حکومت نے چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچا دی ہے۔
4
پتوکی سے خطرناک ڈکیت گینگ کے 6 کارندے گرفتار کر لئے گئے۔واقعہ سٹی پھولنگر میں پیش آیا، پولیس نے پکڑے گئے ملزموں کے قبضے سے 70 لاکھ روپے کا مسروقہ سامان بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے پھولنگر اور اس کے گردونواح میں درجن سے زائد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔