اسلام آباد(ای پی آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر کے ساتھ ملاقات کی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے مل کر خوشی ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہر سطح پر دیرینہ مضبوط تعلقات قائم ہیں، جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ سے باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر اچھا تبادلہ خیال کیا اور سیلاب کے بعد جنوبی افریقہ کی حمایت اور یکجہتی کی تعریف کی۔

ملاقات کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔