ڈہرکی ( ای پی آئی) ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں حافظ سلیمان ڈہر بائی پاس پر ٹرالر کا ٹائر نکلنے سے افسوسناک حادثہ پیش آگیا.دو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے.

ٹرالر کا ٹائر نکل کر دو معصوم بچوں سے ٹکرا گیا، دونوں جاں بحق بچے سڑک کنارے کھڑے تھے، اچانک ٹائر آ لگا 6 سالہ شہباز دايو موقع پر ہی دم توڑ گیا 9 سالہ ذوالفقار دايو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل زخمی ذوالفقار دايو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا .

پولیس اور مقامی افراد نے لاش و زخمی کو اسپتال منتقل کیا ٹرالر پنجاب کی جانب جا رہا تھا کہ بائی پاس پر حادثہ پیش آیا