اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) میں کے چیئرمین کی تقرری کے لیے انٹرویوز کا معاملہ، ایف آئی اے کے مقدمہ میں نامزد افراد کو بھی انٹرویو کے لیے بلائے جانے کا انکشاف، انٹرویوز پیر سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی لے گی۔
ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ پہلے چیئر مین پی اے آرسی کی پوسٹ کےلئے اشتہار دیا گیا تھا پیر کے دن سے اس پوسٹ کےلئے انٹرویو لیے جا رہے ہیں،
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن امیدواران کو انٹرویوز کے لیے بلایا گیا ہے ان میں پی اے آر سی کے دو انچارج ممبرز کا نام بھی شام ہے، ان دونوں افسران کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے بھرتیوں کے سیکنڈل کی ایف آئی آر درج کر کھی ہے اور انہوں نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی ہے۔ ان میں غلام صادق خاں آفریدی جن کا ایف آئی آر میں 7 واں غلام صادق خاں آفریدی نمبر ہے اور دوسرا نام ملک محمد یوسف کا ہے جن کا ایف آئی آر میں 16 واں نمبر ہے۔
پی اے آر سی کے بھرتیوں کے مقدمہ میں غلام صادق خاں آفریدی پر بھرتیوں کروانے کے لیے سابقہ چیئر مین کو مختلف ذرائع سے پریشر ڈلوا کر اپنے رشتہ داروں کو پی اے آر سی میں بھرتی کرانے کا الزام ہے جبکہ مذکورہ افسر بھرتی کرنے کے دوران کئی کمیٹیوں میں شامل تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی اپنے فیصلہ میں لکھاا ہے کہ ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں نامزد باقی 17 افراد بھی اتنے ہی قصوروار ہیں جتنے کہ یہ گرفتار ہونے والے دو افراد ذمہ دار ہیں.