اسلام آباد (ای پی آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے شوگرملز کو نوازنے کا ایک اور طریقہ سامنے آگیا
دستیاب دستاویزات میں انکشاف ہوا ہےکہ گنے کے پھوگ سے بجلی بنانے والی 8 شوگر ملز کو حکومت کی جانب سے کیپسٹی پیمنٹ کی گئی ہے .
دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 8 شوگر ملز کو 3 ارب 42کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی. سب سے زیادہ چنیوٹ پاور پلانٹ کو بگاس پر ایک ارب 62 کروڑ روپے کی کپیسٹی پیمنٹ کی گئی.
المعیز انڈسٹریز کو ایک ارب 11کروڑ روپے سے زائد کی کیپسٹی پیمنٹ کی گئی، جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگرملز کو 70 کروڑ کی ادائیگی کی گئی، تھل انڈسٹریز کو 32کروڑ روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کی گئی۔
دستاویزات کے مطابق حمزہ شوگر ملز کو پانچ ماہ میں 22کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی،رحیم یار خان شوگر ملز کو 42کروڑ روپے،چنار انرجی کو 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کیپسٹی پیمنٹ کی گئی
دستاویزات کے مطابق شوگرملز کو کیپسٹی پیمنٹ کے علاؤہ بجلی کی قیمت خرید بھی دی گئی اور شوگر ملیں بگاس سے بجلی بنا کر درآمدی کوئلے کی قیمت پر بجلی فروخت کرتی رہیں.
یاد رہےکہ گزشتہ مالی سال میں شدید عوامی و سیاسی دباؤ پر حکومت نے اس فارمولے کو ختم کردیاتھا .