اسلام آباد (ای پی آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے۔
سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں جنید اکبر، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری شامل ہیں۔اس کے علاوہ حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔
اس فہرست میں خسرو بخیتار اور عامرکیانی کے ساتھ ساتھ فخر امام اور کرامت کھوکھر بھی شامل ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے مذید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے موصول ہو گئے ہیں، الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی کے بعد جلد اراکین کوڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔


