میرپورماتھیلو( ای پی آئی ) کچے کے علاقوں میں سیلاب کے باعث کچے کے ڈاکوؤں نے پکے علاقوں کا رخ کر لیا ہے جس پر گھوٹکی پولیس کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کر دیا گیا ہے ،
پولیس نے کچے کے جرائم پیشہ عناصر کے پکے علاقوں میں منتقل ہونے پر عوام کو سخت تنبیہ کی گئی ہے کہ پکے کے افراد ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کو پناہ نہ دیں، گھوٹکی پولیس نے وارننگ دی ہے کہ کچے کے جرائم پیشہ عناصر میں راحب شر، ثنو شر، رانو شر سمیت دیگر شامل ہیں کو اگر پناہ دی تو سخت کارروائی ہوگی،
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو پناہ دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی