ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد مزید ماڈلز اور ٹک ٹاکرز کی گرفتاری کا بھی امکان
اسلام آباد (ای پی آئی) شوبز اور ماڈلنگ میں اپنی بولڈ ڈریسنگ اور گفتگو سے شہرت پانے والی مشہور ماڈل متھیرا بھی آن لائن سٹے بازی اور جوا تشہیر سکینڈل میں ملوث پانی گئی ہیں.
ذرائع کے مطابق متھیرا سائپرس میں رجسٹرڈ آن لائن بیٹنگ ایپ "Mostbet” کی آفیشل برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ متھیرا آن لائن بیٹنگ اور سٹے بازی کی مشہور ایپ موسٹ بیٹ کی برانڈ ایمبسڈر کے طور پر کام کرنے کے انکشاف کے بعد شوبز کے حلقوں میں تھرتھلی مچ گئی ہے کیونکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے مشہور سوشل میڈیا انفلیونسر ڈکی بھائی کی طرح متھیرا کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔
زرائع کے مطابق اس وقت درجنوں کی تعداد میں۔ غیر قانونی ان لائن بیٹنگ اور جوئے کی ایپس لاکھوں نوجوانوں کو پیسے کمانے کے چکر میں آن لائن جوا کھیلنے پر اکسا رہی ہیں اور ہر ماہ اربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک منتقل کیے جا رہے ہیں۔ اور پاکستان کے یوثیوبرز، ٹک ٹاکرز اس مافیا کے فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ان جوا نیٹ ورکس کے تار مختلف چینلز سے ہوتے ہوئے بھارت تک جا پہنچتے ہیں، جس سے سرحد پار مالی جرائم اور حساس ڈیٹا چوری کے خدشات نے سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔
حکام نے مزید مشہور ٹک ٹاکرز، انفلوئنسرز اور ماڈلز کی گرفتاریوں کا عندیہ بھی دے دیا ہے جو ان پلیٹ فارمز کی تشہیر میں شامل رہے ہیں۔
زرائع کے مطابق اس سکینڈل کے بے نقاب ہونے کے بعد ایک تشویشناک پہلو سامنے آیا ہے کہ شہریوں کا ذاتی اور حساس ڈیٹا ، جن میں موبائل نمبرز، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور ریئل ٹائم لوکیشن شامل ہیں، غیر قانونی طور پر سارا ریکارڈ بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔
اس سنگین صورتحال پر عوامی غم و غصہ بھی بڑھ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ دولت کمانے کے لالچ میں نوجوانوں کے درمیان ان خطرناک پلیٹ فارمز کو فروغ دے رہے ہیں۔