سکھر( ای پی آئی )میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت ارسلان اسلام شیخ کا دریائے سندھ کا دورہ ،مختلف بیروجوں کا معائنہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔

دورہ کے دوران بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اپ اسٹریم 360777 جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں 345373 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا، ,

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہاکہ سکھر بیراج پر اپ اسٹریم 280850 اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج ,231500 کیوسک رہا،کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم 273،844 جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 2447339 کیوسک نوٹ کیا گیا، بیراجوں پر پانی کی آمد اور اخراج کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے،

ترجمان سندھ حکومت ارسلان اسلام شیخ,نے کہاکہ سیلابی صورتحال اور حفاظتی اقدامات ڈسٹرکٹ "سکھر، خیر پور، گھوٹکی” سطح پر قائم کئے گئے ہیں، سپر فلڈ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں میڈیکل کیمپس، بھی مختلف جگاہوں پر قائم کیے گئے ہیں