عمرکوٹ(ای پی آئی ) سندھ کے ضلع عمر کوٹ کے علاقہ پتھورو کے نواحی علاقے سے خاتون کے ہاتھ پاؤں کٹی برہنہ حالت میں لاش برآمد،

پولیس ذرائع کے مطابق شادی پلی کے مقام سے سعیدکی شاخ سے خاتون کی تیرتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، خاتون کے ہاتھ پاؤں کٹے ہوئے ہیں اور چہرے پر تشدد کے نشان ہیں اور برہنہ حالت میں ہے،

لیڈیز پولیس اہکاروں کی مدد سے خاتون کی لاش کو نکال کر پتھورو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقیقت کا معلوم ہو سکے گی