اسلام آباد (عابدعلی آرائیں ) سینئرسحافی مطیع اللہ جان نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی حکومت اورچیئرمین نیب آفتاب سلطان پرسابق ایم این ایز کی مبینہ 33 ارب روپے کی کرپشن پرسوال اٹھایا ہے.

مطیع اللہ جان نے صحافی اعزاز سید کے وی لاگ میں سینیٹر ہلال الرحمن کے انٹرویوز میں مبینہ کرپشن کے منظرعام پر آنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھا یا ہے کہ کیا شھباز شریف حکومت اور نیب چئیرمین آفتاب سلطان عمران خان کے ایم این ایز کی 33 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے شواہد پر سیاسی مقاصد کے لئیے پردہ ڈال رہے ہیں؟

مطیع اللہ جان کی اس ٹوئیٹ پر مختلف قسم کے تبصرے کئے جارہے ہیں ایک صارف متلاشی نے لکھا ہے کہ شریف اس ملک سے مخلص ہیں تو انہیں پارٹی میں جینئن انتخابات کرا کر کسی مرد (جرات مند) کو قیادت سونپ دینی چاہئے جو آئین وقانون کی پاسداری کی نہیں آئین وقانون کے مطابق سزاؤں کی مثال قائم کرے اور قانون سب کے لیے عملاً ایک ایجنڈے پر قوم کو متحد کرے.

صارف مصطفی نے لکھا ہے کہ مطیع اللہ جان صاحب عوام کو کیوں ڈرا رہے ہو آپ بھی ان کے ساتھ مل جاؤ اور کیس کرو پی ٹی آئی کے اوپر ہم بھی دیکھیں کہ آپ میں کتنا دم ہے.