اسلام آباد (ای پی آئی ) ماہرین کی جانب سے کی گئی سائنسی تحقیق کے مطابق چکنائی والے کھانے کے شوقین بچوں میں دمے کے مرض میں مبتلا ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ،
ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق بھارت میں 6 سے 16 سال کے 2,428 دمے کے شکار بچوں نے چکنائی والے کھانے نوش کیے بمقابلہ ان بچوں کے جنہیں دمہ نہیں تھا۔ماہرین نے پایا کہ ایسے بچوں میں چکنائی نے مدافعانہ نظام کو کمزور کیا اور سانس کی نالیوں میں سوزش میں اضافہ کیا۔
اس تجزیے نے چکنائی سے بھرے کھانوں کو بچوں میں دمہ کے خطرے کے ساتھ مربوط پایا۔ واضح طور پر دکھایا گیا کہ کھانے میں چکنائی کی زیادتی دمے کی علامات کو بھی بدتر کرسکتی ہے کیونکہ یہ مدافعتی نظام میں سوزش بڑھاتی ہے۔
ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ مغربی طرزِ غذا جو پروسیس، زیادہ چکنائی پر مبنی ہوتی ہے، بچوں میں دمے کا خطرہ بڑھاتی ہے اور یہ موٹاپے میں بھی کردار ادا کرتی ہے۔