حیدرآباد(ای پی آئ ) دریائے سندھ کوٹری بیراج پر سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر قریب آبادی کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا،
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھر خالی کرنے کے اعلانات کیے جارہے ہیں جس میں ملاح گوٹھ، شہمیر شورو گوٹھ، ڈیتھا گوٹھ کو فوری خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سحرش نگر اور حسین آباد کے علاقے بھی خالی کیےجائیں۔ لطیف آباد 4نمبر اور 10 نمبر میں بھی اعلانات کیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے لہذا علاقہ مکین مال مویشیوں کے ساتھ محفوظ مقامات پر چلے جائیں کیونکہ کسی وقت بھی نقصان ہونے کا خطرہ موجود ہے۔