سری نگر (یاسرغفور) سینئرحریت رہنما شبیراحمدشاہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکام غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی جائیدادوں اور زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے مطابق شبیر احمد شاہ نے تہاڑجیل دہلی سے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کے مسلمانوں کی جائیدادوں اور زمینوں پر قبضہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور انکی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی پالیسی ہے ، بی جے پی سرکار مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کی تعدادکم کرکے ان کواپنے ہی علاقوں میں دوسرے درجے کے شہری بنانا چاہتی ہے.
https://twitter.com/Minerva3053/status/1616643540934692866?s=20&t=9dVE6Bw01WOrsrcUUtFijg
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کا ریکارڈ بتاتاہے کہ انہوں نے ہمیشہ کشمیری مسلمانوں کااستحصال کیا ہے بی جے پی کشمیرکوترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں یکسر ناکام رہی ہے اب ظلم وستم سے کشمیریوں کو دہشت زدہ کرنا چاہتی ہے ۔
شبیر شاہ نے کہا کہ اپنی قبضے کی مہم کے ذریعے بی جے پی حکومت مسلمانوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرنا چاہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ہمیشہ ہی قانون کی خلاف ورزی کی ہے اور کشمیر کے مسلمانوں پر دہشت گردوں کی طرح اپنی آرمی کے ذریعے حملہ کرتا آرہا ہے اور جموں وکشمیر کے لوگوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔


