نوابشاہ(ای پی آئی ) پولیم مہم کی مانیٹرنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اور اسسٹنٹ کمشنر سنجھوروکی گاڑی کو حادثہ ،دونوں افسران کو طبی امداد کے لیے پی ایم سی نوابشاہ منتقل

تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اور اسسٹنٹ کمشنر سنجھورو پولیو مانیٹرنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے جس میں ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید کو معمولی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مس جویریہ اشرف کو سر پر گہری چوٹ آئی دونوں افسران کو طبی امداد کے لیے پی ایم سی نوابشاہ منتقل کیا گیا

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا حادثے پر گہری تشویش کا اظہار دونوں افسران کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت چیف سیکریٹری سندھ کی دونوں افسران کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار