کراچی(ای پی آئی ) سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔
محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اس وقت اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 337771 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 311834 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 330800 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 275850 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
کوٹری بیراج پر بہاو میں کچھ کمی کے بعد اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 248686 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 209431 کیوسک ریکارڈ کیا گیا
تریموں میں آمد و اخراج ابھی بھی 265,837 کیوسک ریکارڈ کیا گیا. محکمہ اطلاعات سندھ کت مطابق پنجند اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 169032 کیوسک ہے جبکہ اخراج 155062 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے.
سندھ میں سیلابی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے ہر ممکن اقدامات کے لیے تیار ہیں