اسلام آباد (ای پی آئی) معروف اینکر پرسن آفتاب اقبال نے نجی ٹی وی اپنے پروگرام خبر ہار میں موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کودنیا کی سب سے بڑی کھچ قراردے دیا ہے.

واضح رہے کہ قاسم علی شاہ نے انٹرویو کے بعد سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان میں بڑی اکڑ پائی جاتی ہے اور وہ آخرت کے فیصلے دنیا میں کرنا چاہتے ہیں اس بیان کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا.

اس سسلسلے میں آفتاب اقبال کے پروگرام میں ان پر کڑی تنقید کی گئی ہے ، ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ قاسم علی شاہ عمران خان کو مشورہ دیناچاہ رہے تھے کہ وہ اپنے کرپشن کے بیانیئے کو چھوڑ کر آگے چلیں.