کراچی (ای پی آئی )پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما ءعباس نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھیٹر کی اداکارہ روبی انعم نے شہرت کیلئے لاہور کے تھیٹر اور آرٹسٹ کو بدنام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے سب نے کہا کہ روبی انعم کی بات پر ردعمل دیں مگر ہم نے جواب نہیں دیا کیونکہ شاید روبی انعم جو حاصل کرنا چاہتی تھیں وہ نہیں کر سکیں اس لئے انہوں نے سوچا کہ کچھ ایسا کہہ دوں جس کی وجہ سے وائرل ہو جاؤں اور شہرت ملے۔

اسما عباس کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی تھیٹر میں کام کیا ہے اور ان دنوں بھی تھیٹر کر رہی مگر انہیں وہاں بہت عزت ملتی ہے اور سب بہت محبت سے پیش آتے ہیں تاہم ان جیسے لوگ ثابت کرتے ہیں کہ تھیٹر اداکار ایسے ہوتے ہیں جس سے برا تاثر جاتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تھیٹر اداکارہ روبی انعم نے وی لاگنگ کرنے پر ساتھی فنکارہ بشریٰ انصاری اور ان کی چھوٹی بہن اسما عباس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ اب ان کی عمر ہوچکی ہے انہیں اب ویلاگنگ نہیں آرام کرنا چاہیئے۔