لاہور(ای پی آئی) سیشن عدالت لاہور نے ڈیفنس کے نجی سکول میں طالبہ پر تشدد کے مقدمے میں ملوث تین طالبات کی عبوری ضمانت منظور کرلی

عدالت نے پولیس کو تیس جنوری تک طالبات کو گرفتار کرنے سے روک دیا .

طالبات میں عمائمہ قیصر ،جنت ملک اور کائنات ملک نے عبوری درخواست ضمانت دائر کی تھی.

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے.

عدالت نے پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی.