کشمور (ای پی آئی )پنجاب سے آنیوالے سیلابی ریلا پنجند کے بعد دریائے سندھ گڈو بیراج میں داخل ہو گیا ہے ،دریائے سندھ گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا
کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 517724 کیوسک ریکارڈجبکہ گڈو بیراج پر اخراج 485277 کیوسک، رکارڈ کیا گیا گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح میں 15000 کیوسک کا اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے
محکمہ ایریگیشن کی جانب سے درمیانے درجے کا سیلاب برقرار پے دریائے سندھ گڈو بیراج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے دریا کے کنارے پر کھڑی فصلیں اور سندھ پنجاب کھروڑ کے کئی دیہات پانی کی زد میں آ گئے
کچے کے علاقے مکینوں کا کہنا ہے انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی اقدامات نہیں اٹھائے گا علاقے مکین اپنی مدد آپ تحت نکل مکانی کرنے پر مجبور ہیں آئندہ 12 گھنٹوں میں بڑا ریلا گڈو بیراج پہنچنے کا امکان ہے
محکمہ ایریگیشن کی جانب سے ہائی الرٹ بھی جاری کردیا گیا محکمہ آبپاشی کی جانب سے بتایا جا رہا ہے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں