نوشہروفیروز(ای پی آئی ) سندھ کے علاقے نوشہروفیروز میں دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی جسکے نتیجہ میں 5 افراد ڈوب گئے غوطہ خوروں کی بروقت کارروائی سے کشتی الٹنے کے باعث ڈؤبنے والے 5افراد کو زندہ بچا لیا گیا ،
عینی شاہدین کے مطابق دریائے سندھ کے پانی میں ڈؤبنے والوں میں بدر گوپانگ، عرفان،منو ریاض اور اقبال گوپانگ شامل تھے ڈؤبنے والے افراد متاثر سیلاب ہیں اور ان کے گھروں ڈوبنے کے بعد وہ اپنی مدد آپ کے تحت کشتی میں تل کی فصل و گھر کا سامان کمال ڈیرو لارہے تھے کشتی میں وزن زیادہ ہونے کے باعث کشتی گہرے پانی میں الٹ گئی ۔
کمال ڈیرو کے قریب رات گئے زمینداری بند ٹوٹنے سے گاؤں ماہی جا بھان میں پانی داخل ہوگیا تھاجس کےباعث متاثرین اپنی مدد آپ سامان وفصل اورلوگوں کو کمالڈیرو بخاؤ بند کے پشت پر قائم رلیف کیمپ پر منتقل کررہے تھے