اسلام آباد(ای پی‌آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریٹائرڈ ججز کو تین سیکورٹی اہلکار فراہم کرنے کی وضاحت کر دی ہے.

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ریٹائرڈ معزز ججز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے انتظامات کو قواعد و ضوابط، طے شدہ سیکیورٹی پروٹوکولز اور صدارتی حکم نامے کے مطابق ریگولیٹ کیا گیا ہے،جو ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی فراہم کرتا ہے .

یہ سہولت ان کے سابقہ منصب کی حساس نوعیت اور مسلسل موجود خطرات کو مدِنظر رکھتے ہوئے فراہم کی جاتی ہے .