اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی(نیکا) میں بغیر اشتہار آئی ٹی ڈائریکٹرز تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فرقین کو نوٹس جاری کرکے تحریری جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس انعام امین منہاس کی جانب سے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے حکم میں چیئرمین نیکا بورڈ وفاقی وزیر توانائی ، سیکریٹری وزرات توانائی اور
ایم ڈی نیکا کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بغیر اشتہار دئیے شفافیت کو نظر انداز کرکے نیکا میں آئی ٹی ڈائریکٹرز بھرتی کئے جانے کیخلاف سابق ملازمین نے وکیل راجہ عدنان اسلم کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان بھرتیوں میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں ہیں،

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دونوں آئی ٹی ڈائریکٹرز کی بھرتیاں غیر شفاف قرار دیکر کالعدم قرار دی جائیں اور عدالت دونوں تعینات ہونے والے ڈائریکٹرز سے ریکوریز کا بھی حکم جاری کرے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے دستاویزی ثبوت پٹیشن کے ساتھ منسلک کئے گئے ہیں۔