اسلام آباد(ای پی آئی ) ایف آئی اے میں غیر تربیت یافتہ تفتیشی افسران کو تفتیش کا حصہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے.
ذرائع کے مطابق مختلف اداروں سے ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران تفتیشی قابلیت نہیں رکھتے ،
ایف آئی اے ہیڈکوارٹر نے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں،
یکم فروری تک تمام ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کی فہرست بنائی جائے گی ایسے افسران جن کا اپنے ادارے میں تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں انہیں ایف آئی اے میں تحقیقات سے دور رکھا جائے گا.
موٹروے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ایڈمنسٹریٹیو اور ان کی تعلیم کے مطابق ڈیوٹیاں دی جائیں گی ،
ایسے افسران اور اہلکاروں کو انتظامی اور کلرکوں والا کام دیا جائے گا.


