اسلام آباد(محمداکرم عابد)پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے پندرہ دنوں میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ مکمل پیش کرنے کی ہدایت کردی دیگر معاملات میں بھی بے قاعدگیوں کے نشاندہی ہوئی ہے ۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر سید نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔قومی ورثہ ثقافت ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔پی این سی اے کی جانب سے بغیر اشتہار کے کنسلٹنٹس کی خلاف ضابطہ بھرتیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔

پی این سی اے کی جانب سے 2017 سے 2019 کے دوران مشیران کی تقرریاں کی گئیں، بغیر اشتہار اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی پیشگی منظوری کے بغیر کی گئیں۔سید نوید قمرنے کہا کہ کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہوتا ان پر؟ آپ انکوائری کرلیں حکام نے کہا کہ، کنوینر کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کردی۔کمیٹی نے معاملے پر 15 دنوں میں رپورٹ طلب کر لی۔