اسلام آباد(ترجمہ عابدعلی آرائیں) ریکوڈک کاپر اور گولڈ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کی لاگت میں تازہ ترین اضافہ کان کن کمپنی بیرک گولڈ کے خدشات کو ظاہر کرتا ہے۔ جو اس کمپنی نے اسکیم کے بروقت عمل درآمد کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے ظاہر کئے تھے
جمعہ کو، حکومت نے لاگت کو بڑھا کر 7.7 بلین ڈالر کر دیا جو کہ بمشکل ڈھائی سال قبل کیے گئے 4.3 بلین ڈالر کے ابتدائی تخمینہ کے مقابلے میں 79 فیصد اضافہ ہے۔
مارچ کے بعد یہ دوسری نظرثانی کی گئی ہے جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کان کن کمپنی کی طرف سے کئے گئے تکنیکی مطالعہ کی بنیاد پر $6.8bn کی لاگت کو کلیئر کیا۔
میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ کل لاگت میں تازہ اضافہ کی وجہ پراجیکٹ کی اعلیٰ مالیاتی ضروریات، قیمتوں کے ممکنہ اتار چڑھاو اور کان کی ترقی کے دورانیے کے دوران قیمتوں کے جھٹکوں کو جذب کرنے کے لیے ہنگامی طور پر کیا گیاہے جس میں سرمائے کے اخراجات کی مد میں $5.8bn شامل ہیں،

اگرچہ بڑے پیمانے پر کان کنی کے منصوبے میں اضافہ کوئی غیر متوقع چیز نہیں ہے، لیکن کان کی ترقی کے اخراجات میں بڑا اضافے حیران کر دینے والا ہے اور اسے ملک میں معاشی اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی صورتحال سے جوڑا جا سکتا ہے۔

پاکستان بالخصوص بلوچستان کے لیے اس منصوبے کی اسٹریٹجک اور اقتصادی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
توقع ہے کہ 2028 میں کمرشل آپریشنز شروع ہوں گے کان سے تاحیات خالص نقدی کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ 70 بلین ڈالر آمدن کا تخمینہ ہے، ریکوڈک پاکستان کے لیکویڈیٹی کے مسائل سے نمٹنے کے دوران بلوچستان کی پسماندہ معیشت کو ایک طویل انتظار کے ساتھ فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے باوجود، نئی مالیاتی ضروریات میں 2 ارب ڈالر کی شمولیت اور ریلوے کنیکٹیویٹی کے لیے 390 ملین ڈالرز خودمختار حمایت یافتہ قرض اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ریاست اس بھاری مالی بوجھ کو سمجھ رہی ہے۔

اگر لاگت میں اضافے کوروکنے کا بندوبست نہ کیا گیا تو یہ منصوبے کے ممکنہ نقد بہاؤ کو ختم کر سکتا ہے۔اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر بلوچستان کے لوگوں کی خوشحالی کے وعدے کو متاثر کر سکتی ہے۔اس سے صوبے کی ریاست سے بیگانگی ہی بڑھے گی۔

اگر ریکوڈک کو بلوچستان اور پاکستان کی اقتصادی رفتار کو نئے سرے سے متعین کرنے والا منصوبہ بناناہے تو اسے دی گئی ٹائم لائنز کے مطابق، اور لاگت میں مزید اضافے کے بغیر مکمل کیا جانا چاہیے۔
ایڈیٹوریل روزنامہ ڈان