پیانگ یانگ (ای پی آئی )شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے امریکہ کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کی دستبرداری کے مطالبہ کو ترک کرنے پر بات چیت کرنےکا اشارہ دیدیا ۔
پیانگ یانگ میں سپریم پیپلز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیار سے دستبردار نہیں ہوگا، ایٹمی ہتھیار دفاع کی ضمانت ہیں۔کم جونگ ان نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں ان سے تین بار ملاقات ہوئی، ذاتی طور پر اب بھی امریکی صدر کے ساتھ اچھی یادیں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے رہنما سے ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی تھی۔