لاہور(ای پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ایک طرف ملک دیوالیہ ہونے والا ہے دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ممبران سے متنازعہ بیانات دلوائے جا رہے ہیں، ایسی حرکات ثابت کر رہی ہیں کہ اس سازش میں شریک لوگ کتنے طاقتور ہیں۔