ممبئی (ای پی آئی )بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی جانب 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کی استدعا کی درخواست مسترد کر دی ۔۔
یہ کیس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جس کا تعلق مبینہ فراڈ اور بھتہ خوری کے الزامات میں گرفتار ملزم سوکیش چندر شیکھر سے جوڑا گیا ہے جوکہ جیکولین کا سابقہ بوائے فرینڈ ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ جیکولین نے اس سے قبل جولائی میں دہلی ہائی کورٹ سے بھی یہی درخواست کی تھی، جو مسترد ہونے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔