اسلام آباد (ای پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبراحتجاج کیس کی سماعت پرعدالت نے گرفتار ملزم کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

دوران سماعت پولیس نے اشتہاری ملزم ریحان نثار کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کیجانب سے ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور بھی متعلقہ مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں، تھانہ ترنول میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہے۔