اسلام آباد(ای پی آئی) پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی زونگ فورجی نے اہم شعبہ جات کو بڑے پیمانے پر ترقی دینے کے لیے انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) سلوشنز کی ایک نئی اور مکمل رینج متعارف کرا دی ہے۔

اس نئے مرحلے کے تحت زونگ فورجی نے صرف بنیادی کنیکٹیویٹی تک محدود رہنے کے بجائے اب صنعتی، زرعی اورشہری انفراسٹرکچر کی جانب قدم بڑھایا ہے جو مخصوص صنعتوں کے لیے ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

زونگ فورجی کے جدید آئی او ٹی سلوشنز میں صنعتی آٹومیشن کے اعلیٰ معیار شامل ہیں جن میں انوینٹری کی نگرانی کا نظام، ری فل کا نظام، توانائی کے بہتر استعمال والے آلات، پیداوار ی کارکردگی کی مانیٹرنگ اور اسمارٹ ڈیٹا سینٹرز شامل ہیں جو توانائی کے مؤثر استعمال، کولنگ اور مسلسل آپریشن یقینی بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

ان سالوشنز کی بدولت مختلف ادارے اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں، اخراجات میں کمی لا سکتے ہیں اور ماحول دوست آپریشنز تشکیل دے سکتے ہیں۔

ماحولیاتی اور زرعی شعبوں میں پائیدار کاشتکاری اور ماحولیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے زونگ فورجی آئی او ٹی پر مبنی جدید سلوشنز فراہم کر رہا ہے۔ ان میں زمین کی مانیٹرنگ کا نظام، مقامی سطح پرموسم کی پیش گوئی کرنے والے سنٹرز سے حاصل شدہ ڈیٹا اور ائیر کوالٹی کی مانٹیرنگ شامل ہے۔

یہ ٹیکنالوجی ملک بھر کے کسانوں کی پیداوارمیں اضافہ کے ساتھ ساتھ موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے ان صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہے۔

شہری انفراسٹرکچر کے حوالے سے زونگ فورجی کے اسمارٹ سٹی سالوشنز ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کواربن سروسز کے ساتھ مربوط کرتے ہیں تاکہ معیارِ زندگی، سروس کی فراہمی اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ جدید سسٹم ہیں جو دفاتر، کمرشل بلڈنگز اوریکسان استعمال والے مقامات کو بہتر ماحول میں بدل دیتے ہیں جہاں توانائی کا مؤثر استعمال، آرام میں اضافہ اور پورے سسٹم کا کنٹرول آسان بنانا ممکن ہوجاتاہے۔

زونگ کے ہیڈ آف بزنس سالوشنز فاروق رضا خان نے کہا کہ،”انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کے ہر نئے سالوشن کے ساتھ ہم ٹیکنالوجی فروغ دینے میں صف اول کی کمپنی کے طورپرخود کو منوا رہے ہیں۔ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم ایسے سمارٹ اور حسبِ ضرورت حل فراہم کریں جو بزنس کی ضروریات کو پورا کرسکیں۔

یہ اقدام زونگ کے ڈیجیٹل پاکستان کے طویل المدتی وژن کو مزید تقویت دیتا ہے، جہاں جدت صرف ایک نظریہ نہیں بلکہ ایک قابلِ عمل، قابل توسیع اور مؤثر حقیقت بن چکی ہے۔ زونگ ایک متحرک ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تعمیر میں مصروف ہے جو پاکستان کے بنیادی شعبہ جات میں مضبوطی، ذہانت اور تحفظ کو فروغ دے رہا ہے۔