ٹھٹھہ (ای پی آئی ) ٹھٹھہ کی کوھستانی پہاڑوں پر نایاب نسل کے ہرن کے غیر قانونی شکار کی وڈیو وائرل کوھستان میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر نایاب نسل کے ھرن کو شکار کیا .

شکار کے بعد شکاری جانور کو موٹر سائیکل پر زخمی حالت میں لیکر جاتے ہوئے دکھائے دے رہے ہیں نایاب جانوروں کی غیر قانونی نسل کشی کے حوالے سے وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ لاعلم نکلے تاہم نایاب جانور کے شکار کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے.