اسلام آباد(محمداکرم عابد)ایوان بالا میں پاکستان کی اعلی بااثرترین شخصیت کے بریف کیس میں نایاب پتھر کی موجودگی کی گونج سنائی دی ہے حکومتی پراسرارخاموشی۔ جب کہ وفاقی وزیرقانون اعظم نزیرتارڑنے ایوان میں پاک سعودی دفاعی معاہدے پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلی قیادت کے دورہ امریکہ فلسطین پر ہماری تجاویز کی پزیرائی بارے بھی اعتمادمیں لیا جائےگا ۔

اجلاس صدر نشین شیری رحمان کی صدارت میں منعقد ہوا۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے سعودی عرب امریکہ سے حالیہ معاہدوں وزیراعظم فیلڈ مارشل کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقاتوں سانحہ وادی تیراہ این ایف سی ایوارڈ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نوازکو بھی صوبائیت پر مبنی بیانات پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نوازشریف پر بھی الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دومیں ،،وو،،ب،، میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ایک شخصیت بریف کیس میں نایاب پتھر لے کر امریکہ گئی ایسا کیوں ہوں یہ اس طرح کیا چاہتا ہے ۔

پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بلوایا جائے یہ کیوں نایاب پتھر معدنیات لے کر پھر رہے ہیں۔اس موقع پر وہ ایوان سے واک آوٹ کرگئے۔

وزیرقانون نے کہا کہ متذکرہ معاملات پر۔بحث کے لئے مشترکہ اجلاس طلب کرنے کو تیار ہیں وزیراعظم براہ راست آگاہ کریں گے معاہدے کے تمام نکات سے آگاہی دینے کو تیار ہیں کوئی چیزنہیں چھپائی جائے گی ۔سارے پاکستان کے عوام محافظین حرمین شریفین میں شامل ہوگئے ہیں پاکستان کو بہت زیادہ عزت مل رہی ہے ،دفاعی معاہدے کے زیراعظم تمام نکات سے آگاہ کریں گے۔فسطین کے مسئلہ کے حل کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔اقوام متحدہ میں سرخروئی ملی ہے ۔ووٹ کو عزت دوکے بیانیہ پر قائم ہیں ۔

وزیر قانون کا صوبوں کی معدنیات سے متعلق تحفظات کا جواب ہوئے کہنا تھا کہ ریکوڈک معاہدے میں سپریم کورٹ کی بے جا مداخلت کے باعث پاکستان کو 8ارب ڈالر کا جرمانہ ہوا۔وسائل پر صوبوں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہیں ۔برآمداور عالمی سرمایہ کاری میں ضرور وفاق کا کردار ہے ۔این ایف سی کے نئے ایوارڈ کا پلان تیار کرلیا گیا ہے ،جلد وزیراعظم اجلاس طلب کریں گے ۔قواعدوضوابط طے کرلئے گئے ہیں ۔