حیدرآباد (ای پی آئی )حیدرآباد شہر کے تمام بڑے ریسٹورینٹس ہوٹلز پر مردہ برائلر چکن کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ،سندھ فوڈ اتھارٹی کی رات گئے کاروائی، مردہ مرغیاں لدی گاڑی پکڑلی مردہ مرغیوں کو بوریوں میں ڈال کر منتقل کیا جارہا تھا

مردہ مرغیوں کو ٹنڈویوسف کی حدود میں واقع ایک جگہ منتقل کیا جانا تھا مرغیوں کے گوشت کا قیمہ بناکر ہوٹلوں پر سپلائی کیا جاتا ہے تمام مردہ مرغیاں قبضے میں لیکر تلف کردی گئی ہیں،