حیدرآباد (ای پی آئی ) سندھ کے ضلع حیدرآبا نسیم نگر کے علاقے جتوئی چوک پر افسوسناک واقعہ ،ملزم پریم ولد جگن عرف حاکم ذات اوڈہ کی نجی اسکول کی ٹیچر خاتون پر فائرنگ ،ٹیچر شدید زخمی

تفصیل کے مطابق پرائیویٹ سکول کی ٹیچرعظمیٰ حطار اپنے بھائی کے ساتھ جارہی تھی کہ ملزم نے خاتون پر فائرنگ کر دی جس سے گولی خاتون کو سینے پر لگی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر ایل ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تاحال زیرِ علاج ہیں۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے اس افسوسناک واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او نسیم نگر کو ملزم کی ہنگامی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ متاثرہ زخمی خاتون کے بھائی ارشد ولد نظیر حطار ساکن فیز 2 قاسم آباد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ نمبر 489/2025بجرم دفعہ 324,504,34 تعزیراتِ پاکستان درج کر لیا .

۔ایس ایچ او نسیم نگر اور اُن کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم پریم اوڈہ کو گرفتار کرلیا اورقبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول 30 بور بھی برآمد کرلیا۔ملزم کے دو نامعلوم ساتھیوں بنسبت معلومات لی جارہی ہیں۔۔مزید تفتیش جاریی ہے

ایس ایس پی حیدرآباد نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی بھی قسم کی قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔