کینیڈا (ای پی آئی )پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کو بہترین سیکورٹی پر عالمی اعزاز مِل گیا،انٹرنیشنل سِول ایوی ایشن آرگنائزیشن نےکونسل پریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ سے نواز دیا ۔

تفصیل کے مطابق آئی سی اے او کی اسمبلی کا 42 واں اجلاس 23 ستمبر سے 03 اکتوبر 2025 تک مونٹریال، کینیڈا میں منعقد ہوا۔پی سی اے اے کو آئی سی اے او کی جانب سے کونسل پریذیڈنٹ سرٹیفکیٹ (CPC) سے نوازا گیا۔

ملک کی ایوی ایشن سیکیورٹی میں نمایاں بہتری کے اعتراف میں دیا جانے والا یہ ایوارڈ پی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب نادر شفیع ڈار نے وصول کیا۔