القدس (ای پی آئی)اسرائیلی اپوزیشن کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے تل ابیب کے وسط اور حیفا شہر کے ھبیما سکوائر میں جمع ہوکر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
نیتن یاہو کی حکومت کے قانونی نظام میں اصلاحات اور سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کے منصوبوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناقدین نے کہا کہ یہ اقدام جمہوری چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو تباہ کر دے گا۔
2500 افراد نے حیفا میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی۔ سینکڑوں لوگ اب بھی تل ابیب میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کیلئے جمع ہوئے۔


