پڈ عیدن (ای پی آئی )سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے علاقہ پڈعیدن کے قریب مسلح افراد نے بھریاروڈ غلہ منڈی کے تاجر عابد علی آرائیں کو گولیاں مارکر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق تاجر کے قت ہونے کی اطلاع پر شہر بھر میں تاجروں نے احتجاجاً ہڑتا کرتے ہوئے مارکیٹیں بند کر دیں اور سڑکوں پر نکل آئے اور سخت احتجاج کیا ۔
ورثاء وتاجر برادری نے مقتول عابد علی آرائیں۔کی لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور نعریبازی کی ۔شہریوں کا کہناہے کہ ہمیشہ بھریاروڈ میں پرامن تاجروں وکاروباری شخصیات کو نشانہ بنایاجارہاہے انہوں نے کہاکہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا