حیدرآباد (ای پی آئی )حیدرآباد میں دوستوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں نوجوان عبدالعزیز کھوسو کو گولیاںمار کر قتل کرنے والے ملزمان عون محمد ارباب اور عمران عرف بلاول عرف بلا راجپوت کو پولیس نے گرفتار کرلیا

۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات حیدرآباد میں ماس کمیونی کیشن کا گریجویٹ نوجوان عبدالعزیز کھوسو اپنے دوست عون محمد ارباب کے ہاتھوں معمولی بات پر جھگڑے کے دوران قتل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جھگڑے کے دوران پسٹل سے فائرنگ کرکے عبدالعزیز کے سینے میں دو گولیاں مار دیں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

بلدیہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے والد عبدالحمید کھوسو کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 154/2025 بجرم 302، 452، 34 تعزیراتِ پاکستان درج کر کے مقدمے میں نامزد ملزمان عون محمد ارباب اور عمران عرف بلاول عرف بلا راجپوت کو گرفتار کرلیا اور ملزم عون سےقتل میں استعمال ہونے والا پسٹل 30بور اور وقوعہ سے خالی خول بھی برآمد کرلیے ہیں

کیس کی تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔