کراچی(ای پی آئی )صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کہاہےکہ غیر قانونی طور پر سندھ سمیت ملک بھر میں مقیم افغانیوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جارہا ہے۔ اس ضمن میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح ہدایات ہیں۔مجھ سے منسوب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔ریاستی پالیسی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہاہے۔سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبروں سے گریز کیا جائے۔ ضیاءالحسن لنجار وزیر داخلہ سندھ نے کہاکہ غیر قانونی افراد کی نشاندہی میں عوام اپنا مثبت کردار ادا کریں۔


