پشاور(ای پی آئی ) خیبرپختونخوا کے نئے قائد ایوان کے لئے پختونخوا اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس ،اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود محمد سہیل آفریدی نئے زیراعلیٰ منتخب ،سہیل آفریدی کو 90ایم پی ایز نے منتخب کیا۔2ووٹ کاسٹ نہیں ہوسکے،

آصف مسعود بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے،سپیکر نے بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر ایوان نعروں سے گونج اٹھا، سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر ارکان کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔