لاہور (ای پی آئی )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ،جنوبی افریقہ کو پاکستان کو شکست دینے کے لئے 226 رنز جبکہ پاکستان کو 8 وکٹیں درکار
تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پہلی اننگز میں 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے امام الحق بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے اور ڈی آر ایس میں امپائر کال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار پائے۔
بابر اعظم 42، عبداللہ شفیق 41 اور سعود شکیل 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔چائے کے وقفے کے بعد کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان ٹیم مجموعی اسکور میں صرف 17 رنز کا ہی اضافہ کرسکی۔تیسری ہی گیند پر محمد رضوان 14 رنز پر سائمن ہارمر کا شکار ہوگئے۔ مجموعی اسکور میں ایک رن کے اضافے سے شاہین آفریدی بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
سلمان آغا چار رنز بنامتھوسامی کا شکار بنے، اسی اوور کی آکری گیند پر نعمان علی بھی 11 رنز پر چلتے بنے۔ ساجد خان ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔نعمان علی اور ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 109 رنز کی برتری دلوادی تھی۔
ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ کو پاکستان کو شکست دینے کے لئے 226 رنز جبکہ پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں


