اسلام آباد(ای پی آئی) گدو سے کوئٹہ جانیوالے بڑی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے بجلی کی فریکوئینسی کم ہوگئی ، بجلی کی فریکوئینسی متعلقہ سطح سے کم ہونے پر کیسکیڈنگ ہوئی ،کیسکیڈنگ کے باعث ایک کے بعد دوسرے پاور پلانٹ ٹرپ کرتے گئے ۔
ذرائع کے مطابق دیگر وجوہات اور مسائل کا تعین کیا جارہا ہے ،پاور پلانٹس بند ہونے سے صوبہ سندھ کے اضلاع ، جنوبی پنجاب ، سیبٹرل پنجاب ، لیسکو کے زیادہ تر علاقے اور آئیسکو ریجن کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند ہے، بجلی کی مکمل بحالی کا دورانیہ چوبیس گھنٹے تک جا سکتا ہے ،
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہے،
پاور ڈویژن کے مطابق آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی،فریکوئنسی کم ہونے سے بجلی کے نظام میں بڑا بریک ڈاؤن ہوا،سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سےجاری ہے،
پاور ڈویژن نے باضابطہ طور پر بجلی بحال ہونے کے بارے میں ابھی تک آگاہ نہیں کیا کہ کتنے وقت میں بجلی بحال ہوگی،


