نواب شاہ (ای پی آئی )صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیر صدارت صحت کے مسائل کے متعلق ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نوشہرو فیروز کے افسران کا ایک اجلاس ڈی سی آفیس نواب شاہ کے دربار ہال میں منعقد ہوا

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سندھ کی عوام کو صحت کی بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اس لیے محکمہ صحت کے افسران تمام صحت مراکز میں عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کریں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نوشہرو فیروز کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع نوشہرو فیروز میں غیر قانونی چلنے والی لیبارٹریز، کینولا سینٹرز، بلڈ بینکس اور نجی میڈیکل سنٹرز کے خلاف کاروائی شروع کریں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام صحت مراکز اور ڈسٹرکٹ جیل نوشہرو فیروز میں قیدیوں کی ایچ آئی وی ایڈز کی اسکریننگ کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں

صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام نجی میڈیکل سنٹرز کا دورہ کریں اور چیک کریں کہ پرائیویٹ سنٹرز خون کی بوتلیں کہاں سے لے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام سنٹرز کو پابند بنایا جائے کہ وہ ریجنل بلڈ سنٹر سے بلڈ بیگ لیکر مریضوں کو لگائیں صوبائی وزیر نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کو شہید بینظیرآباد اور نوشہرو فیروز میں عوام میں ایڈز کے خلاف آگاہی پروگرام منعقد کرنے کی بھی ہدایات دیں

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ انسان کی جان بہت قیمتی ہے جس کا کوئی نعمل بدل نہیں ہے اس لیے کسی کو بھی انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم اور محکمہ صحت کے افسران نے صوبائی وزیر کو صحت کی سہولیات کے متعلق آگاہی دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی،ایس ایس پی نوشہرو فیروز روحل کھوسو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین، ایم ایس پی ایم سی ڈاکٹر یار علی جمالی کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

علاوہ زیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ کا دورہ کیا اسپتال کے آئی سی یو اور دیگر وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اسپتال کے ایم ایس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں زیر علاج اور علاج معالجے کے لیے آنے والے مریضوں کو صحت کی بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے صوبائی وزیر نے اسپتال کی زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی دورہ کیا

اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر پروانشل بلڈنگ ہیلتھ حیدرآباد نے صوبائی وزیر کو بلڈنگ کے جاری کام کے متعلق آگاہی دی اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے پروانشل بلڈنگ ہیلتھ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ کی تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مزید آسانی ہوسکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، وائیس چانسلر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن، ایم ایس ڈاکٹر یار علی جمالی، پ پ پ ضلع صدر محمد سالم زرداری، ان